Tabassum

Add To collaction

مَیں بھی


اب ضروری تھا کہ گھر لوٹ کے آتی میں بھی
ورنہ تاعمر ترا ہجر کماتی میں بھی

اس لیے دشت سے دو کوس رہی دوری پر
خاک ہوجاتی اگر خاک اڑاتی میں بھی۔

تو میسر ہی نہیں ورنہ ترے کاندھے پر۔۔
سر کو رکھ دیتی ، سبھی درد سناتی میں بھی

ایک دنیا ہے بھلے شخص تری آنکھوں میں 
کاٹ سکتی ہوں یہاں ایک "حیاتی" میں بھی

آج کل ضعفِ بصارت کا بہت مسئلہ ہے۔۔
ورنہ آنکھوں کو کوئی خواب دکھاتی میں بھی

اے محبت میں ترے ہاتھ جو آئی ہوئی ہوں
تُو مرے ہاتھ لگی ہوتی ، بتاتی میں بھی

   18
1 Comments

Mohammed urooj khan

23-Jan-2024 01:45 PM

👌🏾👌🏾👌🏾👌🏾

Reply